لاہور،شیخوپورہ، فیروز والہ(کر ائم رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوئوں چوروں نے متعدد وارداتوں کے دوران شہریوں کو نقدی و قیمتی سامان سے محروم کر دیا، ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری زخمی ہو گیا۔ شیخوپورہ میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو مارے گئے ۔ذرا ئع کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سجاد نامی شہری زخمی ہوگیا۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چوہنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ماڈل ٹاؤن کے علاقے اے بلاک میں مسلح ڈاکوہارون احمد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 1کروڑ 76لاکھ مالیت کی نقدی ، زیورات ، قیمتی گھڑیاں غیر ملکی کرنسی اور ہیرے کی انگوٹھیاں لوٹ کر فرار ہو گئے ،گلشن راوی کے علاقے مین بلیوارڈ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکو پیدل جانے والی لڑکیوں سے موبائل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ہر بنس پو رہ میں ڈاکوئوں نے نعیم اور فیملی سے 3لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات، ملت پارک میں زاہد اور اس کی فیملی سے 4لاکھ نقدی وطلائی زیورات،گر ین ٹا ئو ن میں مبشر اور فیملی سے 2لاکھ نقدی وطلائی زیورات، مغل پو رہ میں الیا س اور اس کی فیملی سے 1لاکھ کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے ،لا ڑ ی اڈہ سے جا وید اور فیملی سے 2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، کاہنہ میں سر فر از اور اس کی فیملی سے 2لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، ڈیفنس اے میں شو کت سے 3لاکھ مالیت کی نقدی وموبائل فون، اسلا م پو رہ میں زین سے 2لاکھ کی نقدی وموبائل فون چھین لیاگیا۔نیو انا ر کلی میں ڈاکوؤں نے ثا قب سے 90ہز ار ما لیت کی نقذی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے ۔اسلام پور ہ اور غازی آباد سے کاریں جبکہ، نولکھا، راوی روڈ اور سرور روڈ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔ دریں اثناشیخوپورہ کے علاقہ پولکا چوک کے قریب ڈاکوؤں او رپولیس کے درمیان مقابلہ کے دوران 2 ہلاک جبکہ دوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ پولکا چوک کے قریب ڈاکو ناکہ لگاکر لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران تھانہ فیکٹری ایریا کی پولیس پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہیں ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ دوفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،ایک اطلاع کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس وین کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔