ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کے متاثرین کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج ہے ۔ متاثرین کو سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر امداد دی جارہی ہے اور ڈیجیٹل سسٹم کے تحت امداد کا شفاف نظام اپنایا گیا ہے ۔ملتان امدادی رقم کی تقسیم میں پورے پنجاب میں ٹاپ پر ہے ۔ملتان میں احساس کفالت سنٹرز کے اچانک دورے کے موقع پروزیر خارجہ نے کہا ضلع ملتان میں متاثرین میں اب تک 1ارب 36 کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے ایک متاثرہ شخص سے سرائیکی میں دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میسج ملن توں بعداگر تیکوں بنک پیسے نہ ڈیوئے تاں میں تیکوں آپڑیں پلے توں پیسے ڈیساں۔