لاہور، وہاڑی، گوجرانوالہ ، رحیم یار خان (کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، سٹی رپورٹر) فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل سوار صفدر کو گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہو گئے ورثا اور اہل علاقہ نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ٹریفک کانظام معطل ہو کر رہ گیا ، پولیس نے جلد ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی اور مظاہرین پرامن طریقے سے منتشر ہو گئے ، والٹن روڈکا تاجرصفدر موٹر سائیکل پر سوار اپنی بیوی کو لینے کوٹ لکھپت جا رہا تھا ، 2نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، صفدر نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا، مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کا پلاٹ کے لین دین کا تنازع چل رہا تھا، مناواں میں مقامی پولیس کی مبینہ موجودگی میں قبضہ گروپ نے 5بہنو ں کی ارا ضی پر قبضہ کے دورا ن فا ئر نگ کر کے 50 سالہ بیوہ خاتون کو فائر نگ کرکے قتل کردیا، دوسری بہن کو زخمی کردیا، پولیس بھی غائب ہوگئی، زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ہنڈو ڈوگراں میں ایس پی کینٹ کے آفس میں انصاف کے تلاش میں ٹھوکریں کھا کر واپس آنے والی بیو ہ 50 سا لہ خاتون عالیہ اپنی بہن شا زیہ کے ہمرا ہ اپنی ارا ضی پر آئی تو قبضہ گروپ کے سرغنہ وقار گجر ساتھیوں کے ساتھ قبضہ کرنے پہنچ گیا اور فائرنگ کردی، عالیہ دم توڑ گئی اور شازیہ زخمی ہوگئی، ایس پی کینٹ نے دونوں پارٹیوں کو اپنے آفس طلب کر رکھا تھا، اہل علاقہ کے مطابق وقار گجر اور ساتھی علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے ہیں، ورثا نے سروسز ہسپتال جیل روڈ پر احتجاج کیا ، ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا، ڈی ایس پی مناواں نے انصاف کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرایا۔ را ت گئے شادباغ کے علاقے میں نئی نویلی دلہن پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئی، مریم کے لواحقین نے سسرالیوں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے مریم کو زہر دے کر ہلاک کیا ، مریم نے چند روز قبل فیصل سے پسند کی شادی کی تھی۔ رحیم یارخان کے بستی منوں موضع نوناری کے رہائشی آصف نے گھریلو ناچاقی پر بیوی 34 سالہ سکینہ کو زندہ جلا دیا، وہاڑی میں تھانہ ٹھینگی کے علاقہ 76ڈبلیو بی میں جائیداد تنازع پرباپ اسلم نے بیٹے سلیم کوقتل کردیا، گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں نے فائرنگ سے انجینئرنگ کے طالبعلم کو مزاحمت پر ڈاکوؤں نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔