لاہور، حبیب آباد (کرائم رپورٹر، نمائندہ 92 نیوز ) مناواں میں4 اوباشوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار 15 سالہ لڑکا چار روز بعد ہسپتال میں دم توڑ گیا، سی سی پی او لاہور بی اے ناصر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، پولیس نے چار اوباشوں کو گرفتار کرلیا، ایک ملزم مفرور ہے ، مقدمہ درج کرلیا گیا، ترجمان لا ہور پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کا احمد ریحان مناواں میں فیکٹری میں کام کرتا تھا، عید الفطر پر فیکٹری بند ہوگئی، ملزموں نے اسے ملازمت کا جھانسہ دیا اور ایک چائے کے ہوٹل پر لیگئے جہاں 21 جون کو انہوں نے نشہ کرکے اسے ہوس کا نشانہ بنایا، پولیس نے رضوان عرف جگا، قاسم، آصف اور سجاد کو گرفتار کرلیا، ملزم ارسلان روپوش ہے ۔ پتوکی کے علاقے محلہ صابری میں خاتون کو گھر کی رجسٹری کرانے کیلئے گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، اوباش عمران اور دیگر ملزمان نے متاثرہ خاتون کے گھر پہنچنے پر اسے نشہ آور چیز پلائی اور بے ہوش کرکے کیری ڈبہ وین میں نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں عمران نے اس سے زیادتی کر ڈالی، متاثرہ خاتون کی درخواست پر عمران سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔