لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ میں جوتوں کے کاریگر نے جوتے بنانے کی خاطر اپنا پاؤں کا انگوٹھا کٹوا کر ہاتھ میں لگوا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری نے اپنے کام کو جاری رکھنے کی خاطر یہ انتہائی قدم اٹھایا اور اپنے پیر کے انگوٹھے سے محروم ہوگیا۔ یہ دلچسپ واقعہ انگلینڈ کے شہر ڈربی میں اس وقت پیش آیا جب ایک جوتوں کا کاریگر اپنی دکان میں بیٹھا ایک جوتا تراش رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ مشین میں آگیا اور اس کی آنکھوں کے سامنے ہاتھ کا انگوٹھا ٹکرے ہوکر زمین پر گرگیا۔کاریگر ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ جب میرا انگوٹھا کٹ گیا تو میں نے سوچا اب میں جوتے کیسے بناؤں گا، انگوٹھے کے بغیر کو جوتا پکڑ بھی نہیں سکتا، جوتے نہیں بنیں گے تو میرا کام بند ہوجائے گا دکان بند ہوجائے گی اور یہی سوچ کر میری آنکھوں سے آنسوں بہنے لگے ۔انہوں نے بتایا کہ پھر ڈاکٹروں نے مجھ سے پوچھ کر 10 گھنٹے آپریشن کے بعد میرے پائوں کا انگوٹھا ہاتھ پر لگا دیا ۔