پشاور(نیوز رپورٹر)خیبر پختونخوا میں پولیو کے مزید چار کیسسز سامنے آگئے ہیں، پولیو سے عمر بھر کے لئے معذور ہونے والے دو بچوں کا تعلق ضلع مہمند جبکہ دو کا ضلع خیبر سے بتایا گیا ہے ، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق دوسالہ بچے ابو حسین میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جبکہ ضلع خیبر کے ہی ایک اور نو ماہ کے بچے میں بھی پولیو کی تصدیق ہوگئی ہے اسی طرح ضلع مہمند کی چھ ماہ کی بچی اور 15ماہ کے بچے میں بھی پولیو کی تصدیق ہوگئی ہے ۔ ای او سی کے مطابق مذکورہ چاروں بچوں کے فضلے کے نمونے 2019میں لئے گئے تھے جس کی تصدیق اب ہوگئی ہے ۔