لاہور(پ ر) مندر کی تعمیر میں حکومتی وسائل کا ہرگز استعمال نہیں ہونا چاہیے ۔ یہ بات امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں جب ہندوؤں کو اِسلام آباد میں چار کنال کا ایک قیمتی پلاٹ مندر کی تعمیر کیلئے الاٹ کیا گیا تھا اُس وقت ہم سب سے یہ چُوک ہوئی تھی کہ اُس حکومتی فیصلے کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کیا گیا جس کا فریق ثانی نے فائدہ اُٹھایا ۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت اگر مندر کیلئے فنڈز مہیا کرتی ہے تو اِسکا مطلب ہو گا کہ سب کچھ حکومتی سرپرستی میں ہورہاہے ۔ اُنھوں نے مقبوضہ کشمیر میں 3 سالہ بچے کی اپنے نانا کی لاش پر بیٹھا رو نے کی تصویر پر تبصرہ کرتے کہا کہ درحقیقت یہ بچہ انسانیت کی موت پر ماتم کناں ہے ۔