ریاض( نیٹ نیوز) سعودی عرب میں سمندر پر پہلے طویل ترین واکنگ ٹریک کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں سعودی عرب کا طویل ترین واکنگ ٹریک رابغ کمشنری میں واقع ہے ۔ واکنگ ٹریک اکنامک سٹی کے سینٹر میں اوشیانا ریزورٹ میں واقع ہے ، اس کے قریب ہی سپورٹس اور تفریحات کے متعدد مراکز بھی بنے ہوئے ہیں۔واکنگ ٹریک کی بدولت سیاح اور سیر کے لیے آنے والے سمندر کے اوپر چہل قدمی بھی کرتے ہیں اور سمندر کے قدرتی مناظر سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔