کراچی ( کامرس رپورٹر )پاکستان سٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز مندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حدسے گرتے ہوئے 40564.56 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجب کہ حصص فروخت کے دباؤکے باعث77 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کوایک کھرب10ارب52کروڑ13لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 632.76پوائنٹس کی کمی سے 40564.56پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 400کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 80کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 308میں کمی اور 12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دریں اثنائمقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200روپے کی کمی سے ایک لاکھ 11ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت172روپے کمی سے 95ہزار850روپے رہی ۔علاوہ ازیں جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.30روپے اور قیمت فروخت 158.40روپے پر آ گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید158روپے اور قیمت فروخت158.30روپے مستحکم رہی۔