مکرمی !ایک سروے رپورٹ اور مشاہدہ کے مطابق منشیات کارجحان گزشتہ پانچ سال سے بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ 2019 ء میں بھی مجموعی طور پر منشیات کے استعمال خصوصا تعلیمی اداروں کے طلبہ اور نوجوانوں میں منشیات کے بدلتے ہوئے رحجانات میں اضافہ ،منشیات کی فروخت، فٹ پاتھوں پارکوں اور باغوں میں کھلے عام نشہ کے استعمال میں اضافہ ہو ا مگر ، علاج معالجہ کی سرکاری سطح پر سہولتوں میں کسی قسم کی کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں حقیقت میںجہاں تک بات ہے تعلیمی اداروں میں نشہ آور اشیاء کے استعمال کی تو یہ کوئی نئی بات نہیں۔گزشتہ کئی دہاہوں سے تعلیمی اداروں میں نشہ اور اشیاء کا استعمال کیا جا رہا ہے،ہاں البتہ لمحہ فکریہ یہ ہے کہ اس رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان کا شمار اب ان ممالک میں ہونے لگا ہے جہاں منشیات کا استعمال خطرناک حد تک ہونے لگا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کو فوری طورپر انسدادمنشیات قوانین پر عمل درآمد کروانا ہوگاتاکہ نئی نسل کو نشے کی لعنت سے بچایا جاسکے۔ (غلام مرتضیٰ باجوہ)