مکرمی !انسداد منشیات سے شعور و آگاہی کے مقصد کے تحت دنیا بھر میں ہر سال 26 جون کو منشیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔منشیات کا زہر ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، کتنے ہی خاندان ایسے ہیں جو نشے میں مبتلا اپنے بچوں کے مستقبل سے نااْمید ہو چکے ہیں۔ آج ہماری نوجوان نسل منشیات، شراب، جوئے اور دیگر علتوں میں مبتلا ہو کر نا صر ف اپنی زندگی تباہ کر رہی ہے بلکہ اپنے ساتھ خاندان والوں کے لیے بھی اذیت اور ذلت و رسوائی کا سبب بن رہی ہے۔ ملک و قوم کی ترقی اور مستقبل کے ضامن یہ نوجوان جرائم پیشہ ہوتے جا رہے ہیں کیونکہ نشہ جسم کے ساتھ سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بھی سلب کر کے رکھ دیتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف ملک گیر سطح پر مہم کا آغاز کریں ، سکولوں،کالجوں اور یونیورسٹیو ں میں منشیات کے خلاف مہم کو آسان سمجھ کر چھوڑنا نہیں چاہئے۔ (غلام مرتضیٰ باجوہ)