لاہو(خبرنگارخصوصی) سیکرٹری زراعت پنجاب واصف خورشید نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت پنجاب کے تحت جاری منصوبوں کے ثمرات کاشتکاروں کی دہلیز تک بروقت پہنچائے جائیں تاکہ ان سے استفادہ حاصل کرکے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار، کوالٹی اور منافع میں اضافہ یقینی بنایا جاسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور میں ڈویژنل ہیڈز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر بہاولپور شوذب سعید،ایم ڈی چولستان رانا محمد سلیم،ڈی جی فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ فلک ناز، ڈائریکٹر جنرلز زراعت ڈاکٹر محمد انجم علی، ڈاکٹر عابد محمود، سید ظفر یاب حیدر سمیت ڈپٹی سیکرٹری (پلاننگ) محمد نعیم خالد، جمشید خالد سندھو، نوید عصمت کاہلوں و دیگر افسران موجود تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈویژن میں کاشتہ کپاس، کماد اور دھان کی فصلوں کی موجودہ صورت حال و دیگر حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ قبل ازیں سیکرٹری زراعت کی زیر صدارت کمشنر آفس میں ٹڈی دل کے کنٹرول کے سلسلہ میں اجلاس ہوا۔اس موقع پر ایم ڈی چولستان رانا محمد سلیم نے ٹڈی دل کے کنٹرول کے بارے میں جاری سرگرمیوں کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن فلک ناز نے بتایا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نپٹنے کیلئے ہوائی سپرے ایک جہاز رحیم یار خان اور دوسرا سکھر میں تیار کھڑا ہے ۔فی الحال صورت حال کنٹرول میں ہیں ہوائی سپرے کی ضرورت نہیں ۔