کراچی (سپورٹس ڈیسک) گورنر سندھ محمد زبیر نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن منصور احمد کی خدمات کو خرا ج تحسین پیش کرنے کیلئے گورنرہائوس میں استقبالیہ دیا جس میں منصور احمد کی والدہ ، بہن،کوچ شبیہ عباس سمیت ہاکی کے اولمپئنز، سابق کپتان اور مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔ استقبالیہ میں پاکستان کو 1994ء کے ورلڈ کپ سمیت کئی میچ جتوانے والے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان منصور احمد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔