لاہور( سٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل اورجمعیت علمائپاکستان کے صدرشیخ الحدیث ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیرنے جامعہ صفۃالاسلامیہ سوئے آصل فیروز پور روڈ میں طلبائسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل سنّت کے نوجوانوں اور مدارس کے طلبائکو امام شاہ احمد نورانی اورمجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی سمیت اپنے بزرگوں کے کردار سے باخبر ہونا چاہیے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں نوجوانوں ہی نے تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفے ٰﷺ میں ہر اول دستے کا کردارا داد کرکے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا وہ ہماری تاریخ کا سنہری باب ہے انہوں نے کہا کہ آج پھر وطن عزیز میں طرح طرح کے فتنے سراُٹھا رہے ہیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نوجوانوں کا اخلاق تباہ کیا جارہا ہے اس وقت نوجوانوں کی اسلامی خطوط پر تربیت وطن عزیز میں رسول اللہ ﷺکے نظام اور ملک کی سلامتی کے لئے ازحد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان دو قومی نظریے سے دور اور حصول پاکستان کے مقاصد سے بے خبر ہیں فتنہ قادیانیت دیمک کی طرح ملک کو نقصان پہچانے کے درپے ہے ۔