صاحب ِقرآن کی ہیں جان حضرت فاطمہ 

رکھتی ہیں سب سے نرالی شان حضرت فاطمہ

استقامت کا حوالہ گر کہیںتو ٹھیک ہے 

صبر واستقلال کی ہیں کان حضرت فاطمہ 

بھوکی پیاسی ہر گھڑی شکر ِ خُدا کرتی رہیں

خُلق ِ احمد کی بنیں پہچان حضرت فاطمہ 

رات دن رب کی عبادت ہی رہا جن کا طریق 

ہر گھڑی پڑھتی رہیں قرآن حضرت فاطمہ 

ساجد ؔ اُن کی شان و عظمت کی بیاں قُرآن نے 

طاہرو اطہرہ ،ذیشان حضرت فاطمہ 

(صاحبزادہ محمد لطیف ساجد چشتی )

(انتخاب: سید محمد شہزاد علی)