کوئٹہ( این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن نے کوئٹہ میں سماعت مکمل کرلی 6روزہ سماعت کے دوران 95 لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے ، دوران سماعت 15لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ 2لاپتہ افراد کے کیسز کے لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی بنا پر خارج کردیاگیا، محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ کے سول سیکریٹریٹ کے جمالی ہال میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بلوچستان ہائی کو رٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمٰن کی سربراہی میں قائم حکومتی کمیشن نے چھ روز تک جاری اپنی کارروائی مکمل کرلی آج کمیشن کے اخری روز 16لاپتہ افرادکے کیسز زیرسماعت آئے محکمہ داخلہ کے مطابق سماعت کے دوران 2لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے ان کے اپنے اپنے گھر پہنچ جانے کی تصدیق کرد دی دونوں کا تعلق ضلع نوشکی سے ہے ، کمیشن نے 6روز کے دوان95لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت مکمل کی جن میں سے پندرہ لاپتہ افراد بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ دو لاپتہ نوجوان کے کیسز لاپتہ افر اد کے زمر ے میں نہ آنے کی بناء پرخارج کردئیے گئے ۔