مکرمی !سابقہ ادوار کے دوران عوام پر معمولی سا ٹیکس عائد کرنے پر سڑکوں پر چیخنے والی پی ٹی آئی کی حکومت نے دور اقتدار سنبھالتے ہی ٹیکسوں کے نام پر عوام کا جینا دو بھرکر دیا،آئے روز اشیاء خورودونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کو مشکل بنا کر فاقہ کشی پر مجبور کردیا ہے۔ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ریکارڈ کیے گئے مہنگائی کے تناسب نے گزشتہ تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ آئی ایم ایف نے قرضہ پروگرام کی پہلی ایک ارب ڈالر سے ز ائد کی قسط پاکستان کے حوالے کرتے ہوئے پروگرام کی شرائط اور اہداف کی تفصیلات پر مبنی دستاویز جاری کر دی ہے جس کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اگلا اضافہ اگست میں ہو گا اور حکومت ستمبر تک نیپرا ایکٹ میں ترمیم کر کے بجلی کے ٹیرف پر خود کار عمل درآمد کو یقینی بنائے گی، دستاویز کے مطابق پاکستان کی معیشت نازک مرحلہ سے گزر رہی ہے، وسیع مالی خسارہ اور دوسرے مسائل موجود ہیں، جس کی وجہ سے رواںسال میں جی ڈی پی گروتھ 2.4 رہنے کی توقع ہے۔ (نتاشہ صنم )