ٹوکیو ( نیٹ نیوز) جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا کی اہم ترین ترجمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ، اُن پر وزیراعظم کے بیٹے کے مہنگے ڈنر پر شرکت کرنے پر عوامی دباؤ کا سامنا تھا۔ جاپان کے وزیراعظم کی کلیدی ترجمان مکیکو یمادا نے استعفیٰ دے دیا ، وزیراعظم کی ترجمان نے اس وقت استعفیٰ دیا جب ان سے اور دوسرے سینئر بیوروکریٹس سے وزیراعظم سوگا کے بیٹے کی میزبانی میں ایک پُرتعیش اور نہایت مہنگے ڈنر میں شرکت کرنے پر سرزنش کی گئی۔ جاپانی حکومت کے ترجمان اور کابینہ کے سکریٹری کاتسونوبو کاٹو نے مکیکو یمادا کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یمادا کی طبیعت ناساز اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔وزیراعظم سوگا کے بیٹے کے دیگر 11 بیوروکریٹس عہدیداروں کے ساتھ رات کے کھانے کی قیمت فی کس 74 ہزار 203 جاپانی ین بنتی ہے ۔