لاہور، ماچھیوال( کرائم رپورٹر، نامہ نگار) ماچھیوال کے نواحی گاوں 15 ڈبلیو بی میں گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے کارروائی شروع کردی، عرفان کی شادی چند روز قبل ہوئی، وہ الگ گھر میں رہتا تھا، گزشتہ رات اس نے والدہ سے جائیداد میں حصہ کیلئے جھگڑا کیا اور صبح دوبارہ 15 ڈبلیو بی آکر والدہ سے جھگڑا شروع کیا، اس کے چھوٹے بھائی ذیشان نے منع کیا، نہ رکنے پر ذیشان نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا، ہسپتال لے جاتے ہوئے عرفان راستہ میں دم توڑ گیا، ذیشان فرار ہوگیا۔ مناواں کے علا قہ میں ڈکیتی مزاحمت یا پھر دیر ینہ عداوت کی بنا پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا، نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے عابد پر فائرنگ کر دی ، عابد موقع پر جاں بحق ہو گیا ، ملزمان فرار ہو گئے ، ایس ایچ او مناواں کا کہنا تھا قتل کا واقعہ ڈکیتی مزا حمت کا نہیں ، بظاہر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ، ملزمان کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔