لاہور، منڈی بہاؤالدین( کرائم رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر)منڈی بہاوالدین چیلیانوالہ کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر نجی کمپنی کے ڈرائیور کو قتل کردیا اور رقم لے کر فرار ہوگئے ، پیٹرولنگ پولیس موجیانوالہ اور پنجاب پولیس چوکی رسول موقع پر پہنچ گئی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو ضروری کاروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بادامی باغ میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلہ سے ایک مزدور کو قتل کردیا ، احمد پارک میں 35سالہ اظہر اقبال گھر میں اکیلا تھا نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر تیز دھار آلہ کی مدد سے اظہر کے سر پر وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ، اظہر اقبال ٹریکٹر ٹرالی پر محنت مزدوری کرتا تھا، پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے ۔