منڈی بہاؤ الدین، جلال پور بھٹیاں ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار) منڈی بہاؤالدین میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ، نواحی گاؤں وڑیائیت میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 40 سالہ ذوالفقار کو قتل کردیا، تھانہ ملکوال کے علاقے ہریا میں گھر میں گھس کر فائرنگ سے بچی سمیت 3 زخمی ہوگئے ، بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی، جلال پور بھٹیاں کے نواحی گاؤں بہک احمد یار میں رشتہ کے تنازع پر قتل کی لرزہ خیز واردات میں بیوی کے چچا نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا علی کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی ، چچا مقتول کی بیوی کا اپنے بیٹے سے رشتہ کرنا چاہتا تھا ۔