کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن،لاپتہ افراد کے کیسزکی سماعت آج سے کوئٹہ میں کرے گا، کمیشن 6روز کے دوران مجموعی طور پر 95لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریگا۔محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے حکومتی کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمن کریں گے ،کمیشن آج بروز پیر سے 21ستمبر تک روزانہ کی بنیاد پر بلوچستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا،کمیشن اس دوران مجموعی طور پر95افراد کے کیسز کی سماعت کریگا سماعت میں سب سے زیادہ 31کیسز کا تعلق کوئٹہ سے ہے ،سماعت کے دوران لاپتہ افرادکے لواحقین،پولیس،لیویز،حساس ادارے کے اہلکاروں سمیت متعلقہ حکام کمیشن میں پیش ہوں گے ۔