اسلام آباد(نامہ نگار،آن لائن)نیب ہیڈ کوارٹرز میں اینٹی منی لانڈرنگ اور کمبیٹنگ دی فنانسنگ آف ٹیررازم (دہشتگردی کی مالی امداد کا انسداد) سیل قائم کردیا گیا۔سیل کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کریں گے اور ارکان میں ڈائریکٹرظفراقبال،مفتی عبدالحق،جہانزیب فرید،سہیل احمد اور ناصر مغل شامل ہیں۔سیل کے قیام کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کی کوششوں کو کامیاب بنانا ہے ۔ یہ سیل نیشنل ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ریاستی کوششوں کو کامیاب بنائے گا۔