برلن( ویب ڈیسک) جرمنی میں کرسمس کے موقع پر 21ویں سالانہ روسٹ گُوز ڈائیجیسشن ریس کا انعقاد کیا گیا۔ برلن میں ہونے والی اس ریس کے شرکاء نے کرسمس لنچ کے بعد کیلوریز جلانے کے لیے خوب دوڑیں لگائیں۔ 200 سے زائد افراد نے سانتا کلاز کا لباس پہن کر اس ایونٹ میں شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔اس موقع پر بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے سانتاکلاز کا لباس پہن رکھا تھا۔ واضح رہے کہ کرسمس کے موقع پر ہر سال لاکھوں افراد اس ریس میں شرکت کرتے ہیں اور اس ایونٹ کو یادگار بناتے ہیں ۔