برلن(اے ایف پی)رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران جرمنی کی معاشی ترقی جمود کا شکار رہی ہے ۔ چین اور امریکا کے مابین تجارتی جنگ کو اس کی ایک وجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ادھر ماہرین نے کہاہے کہ امریکا اور چین کے مابین تجارتی جنگ کے علاوہ بریگزٹ اور جرمن کار انڈسٹری کی طرف سے ماحولیاتی مطابقت پیدا نہ کرنا بھی شرح نمو میں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔