لاہور (شوبز ڈیسک) نامور اداکار ہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ موبائل فون اورانٹرنیٹ انسانی زندگی میں سہولیات لائے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہم مثبت چیزوں کو بھی منفی انداز میں بدلنے میں ماہر ہو چکے ہیں،موبائل اور انٹر نیٹ کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے بڑھنے والی مصروفیت سے رشتے کمزورہو رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے کہا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فو ن مفید ایجاد ہے ۔انہوں نے کہا کہ موبائل فون اور انٹر نیٹ کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے ہمارے پاس اپنوں کے لئے وقت ہی نہیں ،کئی لوگ تو رشتوں سے زیادہ موبائل کو عزیز رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک رجحان ہے اوراگراس پر قابو پا نہ پایا گیا تو وہ دن دورنہیں جب ہم سب ایک دوسرے سے لا تعلق ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ نوجوان نسل اپنے رشتوں کو وقت دیں جس میں والدین صف اول میں آتے ہیں اوریہی کامیابی ہے ۔