مکرمی !انسان نے اپنے علم کو بروئے کار لاتے ہوئے نت نئے ایجادات کی ہیں۔ موبائل فون ایک ایسی ایجاد ہے کہ اس نے انسانی زندگی میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔موبائل فون کے استعمال نے لاکھوں میل کے فاصلوں کو سمیٹ دیا ہے۔کہیں بھی بات کرنی ہو،موبائل پر نمبر ملائیں اور بات کرنا شروع کر دیں۔ یوں لگتا ہے کہ جیسے موبائل فون پر بات کرنے والا پاس ہی بیٹھا ہو۔کاروباری حضرات اور تفریح حاصل کرنے والوں کے لیے موبائل فون نے ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔موبائل فون کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ ہر جگہ پر اسے استعمال کر سکتے ہیں۔سفر کے دوران موبائل فون کا استعمال ایک بڑی سہولت ہے ،سفر کے دوران موبائل اپنے پاس رکھ کر دنیا میں کسی بھی جگہ ،کسی سے بھی بات کر سکتے ہیں۔ مگر موبائل کے بے استعمال بالخصوص بچوں کے غیر محتاط انداز میں استعمال سے بہت سے معاتی برائیاں بھی جنم لے رہی ہیں۔ جہاں یہ والدین کا فرض ہے کہ وہ بچوں کے موبائل کے استعمال پر نظر رلھیں وہاں حکومت کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ فحش مواد اور سائٹس کو بند کرنے کا موثر نظام واضح کرے تاکہ نئی نسل کو اخلاقی تباہی سے بچایا جا سکے۔ (طوبیٰ طارق ‘کراچی)