کوئٹہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر کوئٹہ سبی شاہراہ کے مقام پر درخشاں ناکہ کے قریب پولیس کی گشت پر مامور گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم کا دھما کہ ہوا جس کے نتیجے میں 5اہلکار زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے ، مزید کارروائی جاری ہے ۔