لاہور ( سپیشل رپورٹر ) موبائل پولیس خدمت مرکز کا ہفتہ بھر کا شیڈول جاری کردیا گیا ، بتایا گیا ہے کہ آج مین گیٹ یو ای ٹی گجر پورہ، کل بھوگیوال چوک شالامار،بدھ ایجر ٹن روڈ سول لائن موجود ہوگا،جمعرا ت ای ایم ای سو سائٹی چوہنگ اوربروزجمعہ اسلام نگر سٹاپ (مین ملتان روڈ)سندرفرائض سرانجام دے گا،موبائل پولیس خدمت مرکز 8 بجے صبح تا 4 بجے شام شہر میں مقرر کردہ پوائنٹس پر خدمات فراہم کررہا ہے ،شہریوں کو کریکٹر وویرفکیشن سرٹیفکیٹس، ایف آئی آر کی نقول، گمشدگی رپورٹس کااندراج جیسی 14 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،خدمت مراکز لبرٹی مارکیٹ اور اقبال ٹاؤن 8بجے صبح تا 0 بجے رات تک شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔