کراچی(ویب ڈیسک)کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار موبائل فون بھی ہوسکتا ہے جس کے لیے موبائل فون کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھنے کیلیے چند احتیاطیی تدابیر کو اختیار کرنا بے حد ضروری ہے ۔دنیا بھر میں 3 لاکھ کے لگ بھگ افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور 10 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی وجہ بننے والا کورونا وائرس، موبائل فون کے ذریعے بآسانی انسانی جلد تک پہنچ سکتا ہے اور کان ، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوسکتا ہے ۔موبائل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ موبائل سکرین اور باڈی کی صفائی کے لیے سینی ٹائزر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ہر بار موبائل فون استعمال کرنے کے بعد ٹشو پیپر سے فون کو اچھی طرح صاف کرلیا جائے اور ٹشو کو پھینک دیا جائے ۔ اس کے علاوہ موبائل فون کو مشتبہ مریضوں کے حوالے نہ کیا جائے ۔ واضح رہے کہ اگر موبائل فون پر کورونا وائرس ہوا تو ہاتھ لگانے سے وہ انسانی جلد پر آسکتا ہے۔