لاہور(کامرس رپورٹر)بزنسمین پینل بہترین امیدوار میدان میں لا رہا ہے ، ہمارے نامزد صدر اور سینئرنائب صدر بزنس کمیونٹی میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں جن کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے باقی گیارہ نائب صدور کا بالضابطہ اعلان بھی کچھ دنوں میں کر دیا جائے گا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس مین پینل کے ترجمان و سیکرٹری جنرل (فیڈرل) احمد جواد نے کہاہے یو بی جی اس دفعہ اپنی کارکردگی پر ووٹ لے تو انکو لگ پتہ جائے گا، بزنس کمیونٹی اس وقت شدید بحران میں ہے جس کی ذمہ دار ایف پی سی سی آئی کی موجودہ قیادت ہے ۔