پشاور( نیوز رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حالات نے ثابت کردیاہے کہ مودی اور ٹرمپ نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے وزیراعظم عمران خان کو ٹریپ کیا اوروہ ان کے دھوکے میں آگئے ۔انہوں نے کہا کشمیر کیلئے ایک ہزار سال تک بھی لڑنا پڑا تو لڑیں گے ،یکم ستمبر کو کراچی میں کشمیر بچائو مارچ کریں گے ،ٹرمپ کو ثالثی کا موقع دینا اپنی گردن کاٹنے کے لیے اس کے ہاتھ میں چھری پکڑانے کے مترادف ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ امریکی فوج جلد از جلد افغانستان سے نکل جائے ۔پشاور میں کشمیر بچائو مارچ کے شرکائسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ٹرمپ کی ثالثی کے اعلان پر خوشیاں منانے والے حکمران تاریخ سے سبق سیکھیں ، کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ،اسلام آباد میں بیٹھے حکمران نہ اٹھے تو کراچی سے چترال تک غیور پاکستانی اٹھیں گے اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنے کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیں گے ، سری نگر کو بھارت کا قبرستان نہ بنایا تو انڈیا یہ لڑائی لاہور ، سیالکوٹ اور مظفر آباد تک لے آئے گا ، وزیراعظم دنیا کو بتاتے ہیں کہ کشمیر میں قتل عام ہونے والا ہے کیا وزیراعظم کسی اور قتل عام کے انتظار میں ہیں ؟ جرات کا مظاہرہ کریں اور احمد شاہ ابدالی اور محمود غزنوی کی طرح کشمیری مائوں بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت کریں ، وزیراعظم کہتے ہیں امت کہاں ہے تو میں انہیں بتانا چاہتاہوں کہ امت موجود ہے مگر امت پر مسلط حکمران ملی غیرت و حمیت سے عاری ہیں ۔سراج الحق نے کہا آج مقبوضہ کشمیر کو انڈیا کا قبرستان نہ بنایا تو کل یہ لڑائی اسلام آباد میں لڑنا ہوگی،ٹینکوں کا نام خالد یا غزنوی رکھنے کی بجائے خود خالد اور غزنوی بننے کی ضرورت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں حیران ہوں کہ مودی کس طرح ہماری فضائی حدود استعمال کررہا ہے ،وزیراعظم نے جائنٹ سیشن میں شہباز شریف سے پوچھا کہ کیا حملہ کر دوں،وزیراعظم مجھ سے پوچھتے ، میں بتاتا کہ کیا کرنا ہے ،گزشتہ حکومتوں نے ریمنڈڈیوس، عافیہ صدیقہ کو امریکہ حوالے کیاموجودہ حکومت نے ماضی کی روایات کو برقرار رکھ کر بھارتی پائلٹ کو حوالے کیا۔
مودی اور ٹرمپ نے عمران خان کو ٹریپ کیا :سراج الحق
پیر 26 اگست 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں پیر 26 اگست 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں