مکرمی! جموں و کشمیر میں کرفیو کو لگے آج ایک ماہ سے زاہد کا عرصہ ہو چکا ہے کھانے پینے کی اشیاء ختم ، دوائیں ختم تمام حریت قیادت جیلوں میں بند، مساجد بند، دوکانیں بند، انٹرنیٹ سروس بند، اسکول بند، اسی لاکھ کشمیری اپنے گھروں میں محصور ،کتنی ماؤں کے لال دوران کرفیو شہید کتنے بینائی سے محروم، کتنی بہنوں کی عصمت دری، نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت نہیں کسی شہید کی نماز جنازہ پڑھنے کی اجازت نہیں میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں آپس میں دو لوگوں کو اکٹھے ہو کر بات کرنے کی اجازت نہیں کسی سے فون پر رابطہ کرنے کی اجازت نہیں ان انتہا درجے کے مظالم کے باوجود قربان جاؤں کشمیری ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، بیٹوں اور بزرگوں کے جن کا جذبہ آزادی بجایے کم ہونے کے اور بھڑ گیا ہے مودی سن لو تمہاری یہ دہشت گردی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو تو نہیں کچل سکتی ہاں البتہ تمہارے ہندواترم کے خواب کو ہمیشہ ہمشہ کے لئے چکنا چور کر دے گی کیونکہ ایک مسلمان کے لئے شہادت کی موت سے بھڑ کر کوئی اور عزاز ہو ہی نہیں سکتا آخری گولی،آخری جان اور آخری سانس تک لڑنے کا یہی تو مطلب ہے کشمیری مجاہدین سمیت ہمارے پاک وطن کا بچہ بچہ اس وقت جذبہ شہادت سے سر شار ہے اس لئے خدارا اپنی ہی قوم سے انتقام لینے کے بجایے ان پر رحم کرو اور اپنے ناپاک عزائم سے باز آ جاؤ ورنہ اس بار اتنا ماریں گے کے اگلے پچھلے سب حساب برابر کر دیں گے۔ کافر ہے تو شمشیر پے کرتا ہے بھروسا مومن ہے تو بیتیغ بھی لڑتا ہے سپاہی ( مسعود قادری راولپنڈی )