سرینگر(صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہاہے مودی حکومت طاقت کے بل پر کشمیریوں سے انتقام لے رہی ، ہمارے آئین آئین اور جھنڈے ، جو ہمیں ملک کے آئین نے دئیے ہیں،کو چھینا گیا اور اب دوسری چیزیں چھینی جا رہی ہیں جس طرح ڈاکو لوٹ مچاتے ہیں اسی طرح مقبوضہ کشمیر کو بھی دونوں دو ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں محبوبہ مفتی نے کہا گپکار اعلامیہ کے تحت ہمارے اتحاد کا مقصد حصول اقتدار یا انتخابات نہیں بلکہ کشمیریوں کی چھینی گئی شناخت کی بحالی ہے ۔ انہوں نے مزید کہادفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد یہاں انتہاپسندی میں اضافہ ہوا ہے ۔