نئی دہلی ( آن لائن)بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹا ف جنرل بپن راو ت نے بھی کرپشن کے خلاف آواز بلند کر دی اور کہا کہ مودی حکومت میں بھارت کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جو ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل بپن راوت نے اپنے ایک پیغام میں کہا بدعنوانی بھارت کی سیاسی و سماجی ترقی میں رکاوٹ بن چکی ہے ، مودی حکومت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو کرپشن کیخلاف کام کرنا ہو گا، حکومت اور سٹیک ہولڈرز کرپشن کے خلاف کام نہیں کر رہے ، مودی کی حکومت میں بھارت کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے ، اپنے پیغام میں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا وہ کہیں بھی ایسی چیز دیکھتے ہیں تو متعلقہ ایجنسیوں کو اطلاع کریں تاکہ کرپشن کے خلاف کارروائی ہو سکے ۔