نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) مودی کی بدولت بھارت کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ۔ بھارت تنقید برداشت نہ کر سکا اور پروفیسر اشوک سوائن جو بھارت کو آئینہ د کھاتے رہے ان کا ٹو ئٹر اکاؤنٹ بند کر ا دیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مودی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کر اتے ہوئے پروفیسر اشوک سوائن کا اکاؤنٹ بند کرا یا، اشوک سوائن وہ ہیں جنہوں نے بھارت کے پلوامہ ڈرامے کا پول کھولتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارت کسی بھی وقت فالس فلیگ آپریشن کر ا سکتا ہے ۔