نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے معروف صحافی و پروفیسر اشوک سوین نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے پاکستان کو عالمی سطح پر’’ تنہا ‘‘کردیاہے اور ساتھ ہی سیاحتی مقامت کی فہرست ری ٹویٹ کی جسکے مطابق پاکستان دنیا بھر میں سرفہرست ہے ۔ اشوک سوین نے 2020 کے بہترین مقام کی فہرست کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مودی پر تنقید بھی کی۔ انہوں نے کہا سی این ٹریولر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں سرسبز میدان اور دلکش پہاڑی سلسلے ہیں، قدیم وادیاں، ویزے کی پابندیوں میں نرمی اور برطانوی شاہی جوڑے کے بعد اس ملک کو وہ توجہ مل رہی ہے جسکا یہ مستحق ہے ۔سیاحوں کا یہاں کا رخ ضرور کرنا چاہئے ۔اشوک سوین اس سے پہلے بھی کئی بار پاکستان کی حمایت میں ٹویٹ کر چکے ہیں۔کرتار پور راہداری پر انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کم از کم ایک قوم تو اپنے بانی کے فرمودات پر عمل کر رہی ہے ۔