لاہور(وقائع نگار)گور نر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ مودی خود انڈیا اورا من کا سب سے بڑ ا دشمن بن چکا ہے ۔آر ایس ایس کی سوچ رکھنے والے مودی کے جنگی جنون نے خطے میں امن کو داؤ پر لگا رکھا ہے ۔ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، بھارت کو کسی بھی شرارت کا منہ توڑ جواب ملے گا۔ ہم کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ہیں کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کو آنکھیں بند کر نے کی بجائے بھارت کے جنگی جنون ،کشمیر یوں اور بھارتی مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کا سخت اور دو ٹوک نوٹس لینا چاہیے ۔وہ گورنر ہائوس میں آزاد کشمیر سے تحر یک انصاف کے رکن مرزا ابوبکر جرال کی قیادت میں ملاقات کر نے والے کشمیر ی وفد سے گفتگو رہے تھے ۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی بات کی ہے مگر ہم یہ بھی واضح کر دینا چاہتا ہیں کہ بھارت سمیت کوئی بھی ہماری اس اَمن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے ہم ملکی سر حدوں کی حفاظتی کیلئے متحد اور افواج پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں جب بھی دشمن کوئی حر کت کر یگا اس کو بھر پور جواب دیا جائیگا۔