میلبورن (سپورٹس ڈیسک) دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارت نے اجنکیا راہانے کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف 5وکٹوں پر 277 رنز بنالئے ہیں۔ مہمان ٹیم کو 82 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔ ایم سی جی پر باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں بھارت نے 36-1 کے اسکور پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کی۔ کوہلی کی جگہ ٹیم کی قیادت کرنے والے اجنکیا راہانے نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی، یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 12 ویں سنچری ہے ، وہ 104 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے جبکہ رویندرا جڈیجا نے 40رنز بنائے ہیں۔ قبل ازیں ڈیبیوٹانٹ شبھنام گل 45، رشابھ پنت 29، ہنومان وہاری 21 رنز بناسکے ۔ مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قبل ازیں آسٹریلین ٹیم 195 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔