لاہور(نامہ نگارخصوصی)انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ارشدحسین بھٹہ نے موٹروے پربداخلاقی کرنے والے ملزموں کے کیس کی کیمپ جیل میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کاحکم دے دیا۔گزشتہ روز ملزم عابد ملہی اور شفقت علی کو جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزموں کی طرف سے شیر گل قریشی ایڈووکیٹ اورپراسیکیوشن کی 3 رکنی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئیں،عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کے لئے ملزم عابد ملہی اور شفقت علی کو چالان کی کاپیاں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی۔