لاہور(کلچرل رپورٹر)موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر فنکاروں نے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔اداکارہ بشریٰ نصاری، ماریہ واسطی، میمونہ قدوس اور حنا ملک نے نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس درندہ صفت شخص کو عبرتناک سزا دی جائے جبکہ اداکارہ اقرا عزیز نے ٹوئٹر پر کہا کہ موٹروے حادثے کے تقریباً ایک ماہ بعد بالاآخر واقعے کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کی گرفت میں ہے ۔ عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر لکھا لاہور موٹروے کا مرکزی ملزم پولیس کے جال میں ہے تو کیا ہم براہ کرم انصاف کو یقینی بنائیں گے ۔