لاہور(نیوز رپورٹر)گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکلوں کے پر کشش نمبروں کی نیلامی سے ایکسائز حکام کو لاکھوں روپے کی آمدن ہوئی اور سب سے زیادہ1نمبر41ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موٹر سائیکل کی نئی سیریل نمبرlex/2020کے پر کشش نمبروں کی نیلامی ٹاون ہال میں ہوئی جس میں 7نمبر 27ہزا ر500روپے ،9نمبر17ہزار روپے 500روپے ،6نمبر18ہزار روپے اور11 نمبر14 ہزار 500روپے میں نیلام ہوا، کارونا وائرس کے پیش نظر نمبروں کی نیلامی ایکسائز آفس کی بجائے ٹاون ہال میں کی گئی۔