لاہور (نامہ نگار)ملک بھر میں موٹروے اور ہائی ویز پر چالان جرمانوں میں اضافہ اور موٹروے اینڈ ہائی ویز پولیس کی جانب سے بے جا چالان جرمانوں کے خلاف آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن اور سٹاف ڈیوٹی اینڈ کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت حاجی ملک ندیم حسین اور تنویر خان کی زیر صدارت ہوا ۔ جس میں پبلک ٹرانسپورٹ مالکان چوہدری فلک شیر ،حاجی خالد گجر ' ملک محمد اعجاز'ملک منظور احمد' ثناء اللہ خان' چوہدری مشتاق احمد' چوہدری اعجاز' ہارون مٹھو'ملک رمضان اکبر' حاجی امین' عبدالعزیز خان' حاجی طارق اور سٹاف ڈیوٹی کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن کے نائب صدر فلک شیرسمیت ٹرانسپورٹروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے حالیہ جرمانوں میں اضافہ کی شدید مذمت کی گئی اور اس کیخلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے اور ہڑتال کی کال دینے پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی ملک ندیم حسین نے کہا کہ حکومت اپنا ریونیو بڑھانے کیلئے ٹرانسپورٹ مالکان کا معاشی قتل کرنا بندکرے ۔