واشنگٹن (نیٹ نیوز) ہالی ووڈ کے صف اول کے اداکار مورگن فری مین نے خواتین کی جانب سے نامناسب رویے اور ہراساں کرنے کے الزامات کے بعد معافی مانگ لی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 خواتین نے فری مین پر الزامات عائد کئے تھے جن میں ان کی پروڈکشن اسسٹنٹ اور ایک خاتون صحافی بھی شامل ہے ۔ مورگن فری مین نے ان الزامات پر معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد کبھی بھی کسی کی بے عزتی کرنا یا ذہنی طور پر پریشان کرنا نہیں رہا۔