نواکشوط(این این آئی)شمال مغربی افریقی مسلمان ملک موریطانیہ کے ایک ایئر پورٹ پر 10 پاکستانی سیاح محصور ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دارلحکومت نواکشوط کے ایئرپورٹ پر 10 پاکستانی سیاح محصور پھنسے ہوئے ہیں ، ایئر پورٹ حکام نے پاکستانیوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے 36 گھنٹے سے روک رکھا ہے ، سیاحوں کو کھانے پینے کو بھی کچھ فراہم نہیں کیا گیا، محصور پاکستانی سیاحوں نے سفارتی مدد کیلئے اعلیٰ حکام سے فوری مدد کی اپیل کر دی ہے ،پاکستانی سیاحوں کا کہنا ہے کہ ویزے موجود ہونے کے باوجود ایئر پورٹ حکام ہماری بات نہیں سن رہے ہیں اور ملک میں انٹری نہ دینے کی وجہ بھی نہیں بتا رہے ۔ جبکہ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ موریطانیہ میں ایئر پورٹ پر بعض پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے بارے انہوں نے کہا کہ وہ ہفتہ کی صبح استنبول روانہ ہو چکے ہیں، الجزائر میں پاکستانی سفارتخانہ موریطانیہ کے حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے ۔