لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور میں موسلادار بارش کے باعث نہ صرف سڑکیں تالاب کی تصویر بنی بلکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنے والی پولیس اپنے تھانوں سے بھی پانی نکالتی رہی ، لاہور کے 4 تھانوں ، 3 پولیس چوکیوں میں پانی بھرا گیا، ان تھانوں اور چوکیوں میں پانی بھر جانے سے فرنیچر کا نقصان ہوا ، حوالاتوں میں بند ملزمان بھی پانی نکالنے میں مصروف رہے ، تھانوں میں ریکارڈ کا سسٹم کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے اس لئے ریکارڈ محفوظ رہا ، لاہور پولیس کے سربراہ نے کہا لاہور کے چند ایک پولیس سٹیشن اور کچھ چوکیوں کو نئی عمارتوں میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے ۔