لاہور (کلچرل رپورٹر) موسیقار استا د مبارک علی انتقال کرگئے ،ان کی نماز جنازہ آج جمعہ کی صبح گیارہ بجے شاہدرہ ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔ استاد مبارک علی خان 1937ء میں جالندھر کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے ، 1992ء میں آل پاکستان موسیقی کانفرنس سے کلاسیکل گائیکی کے کیریئر کا آغاز کیا،استاد مبارک علی خان ودیا کے گہرے شعور سے بھراگ کی اوریجنل شکل سامنے لائے ، محفل میں گاتے ہوئے یہ سامعین پر راگ کے راستے اس قدر واضح کر دیتے تھے کہ جونہی اپنی سحرکاری سے گُر پر واپس آتے تو پوری محفل بھی گر پر آجاتی اور بے ساختہ داد دیتی ، ان کی گائیکی کا ایک وصف روحانی اور داخلی کیفیات کا اظہار بھی تھا، استاد مبارک علی خان پاکستان میں کلاسیکل موسیقی کے سینئر ترین اساتذہ میں شامل تھے ، ، 2007ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کیا ، جالندھرمیں ہری بلبھ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔