لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف کلاسیکل موسیقار استاد نذرحسین مرحوم کی دوسری برسی کورونا وائرس کی وجہ سے التواء کا شکار،حالات بہتر ہونے پر جلد الحمراہال میں برسی کی تقریب منعقدکی جائیگی جن میں نامور شخصیات شریک ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار موسیقار نذر حسین کے جانشین استاد،موسیقار،گلوکار و چیئرمین استاد نذرحسین آرٹ اکیڈمی اسدعلی خان بنجارہ نے کیا ۔ اسد علی خان بنجارہ نے بتایاکہ ان کی دوسری برسی کی تقریب موجودہ ملکی حالات کی وجہ سے منعقدنہیں کی گئی انشاء اللہ جلد کورونا وائرس کا خاتمہ ہوگا اور برسی کی تقریب الحمراء ہال میں منعقدکی جائیگی جس میں موسیقی اور شوبز کی نامور شخصیات شریک ہوں گی ۔