کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستان کے صف اول کے موسیقار استاد نیاز احمد مرحوم کے صاحبزادے فیضان احمد نے بھی موسیقی کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ نجی شو کے دوران مقابلہ موسیقی میں فاتح قرار پائے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی موسیقی کے نامور گلوکاروں کو اپنی موسیقی کے ذریعے پروان چڑھانے والے نیاز احمد کے بڑے صاحبزادے فیضان احمد نے بھی موسیقی کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے ۔ نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیضان احمد کا کہنا تھا کہ میرے والد صاحب نے پاکستانی موسیقی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔