لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈ موسیقار طفیل فاروقی کی آج 31ویں برسی منائی جاری ہے ۔ مرحوم نے علامہ اقبال کی لکھی دعا ’’لب پہ آتی ہے دعا بن کر تمنا میری‘‘ کی دھن ترتیب دے کر میوزک کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنایا تھا۔ انہوں نے بے شمار فلموں کے گیتوں کو اپنی دھنوں سے لازوال بنا دیا۔ وہ 1988میں اپنے خالق حقیقی کی سے جا ملے تھے ۔